دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان بزنس کونسل کے ایک وفد نے بانی متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے عظیم دوست شیخ زاید (مرحوم) کے مزار پر حاضری دی اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
متحدہ عرب امارات عالمی کاروباری اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے جو شیخ زاید کے خواب کا مظہر ہے جس نے ساتوں امارات کو متحدکرکے انہیں یو اے ای میں تبدیل کیا۔ پاکستان ان اولین ممالک میں سے ایک ہے جس نے متحدہ عرب امارات کے قیام سے چھ ماہ قبل اپنا سفیر بھیج کر متحدہ عرب امارات میں اپنی سفارتی نمائندگی کا آغاز کیا۔ ان خیالات کااظہار متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کیا اور شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی دور اندیش قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔