ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کاروباری افراد اور ورکرز کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک مسلمانوں کی نجات کا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی اپنے بندوں پر بے شمار رحمتیں اور برکتیں نازل کرتا ہے ،سعودی دارالحکومت ریاض میں نامور کاروباری شخصیت چوہدری محمد رضوان اور آفتاب رضا کی جانب سے منعقدہ دعوت افطار میں پاکستانی ورکرز کی بڑی تعداد شریک تھی جبکہ دیگر اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہمارے دل حرمین شریفین کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ماہ صیام ہمیں مل بیٹھنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے سحری اور افطار کی محافل پردیس میں اپنائیت کا احساس دلاتی ہیں اور ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کے روزے رکھنے اور ان کا اہتمام کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔
دعوت افطار میں ارسلان اسلم ،سجاد مہدی فیصل گجر ، زین الحسن کوٹلہ، نثار ، جاوید جنگل اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔