Headlines

مسلم لیگ( ن )دبئی کاافطار ڈنر رمضان ضبط نفس پر توجہ مرکوز کرنے کا مہینہ ہے:غلام محی الدین

دبئی (طاہر منیر طاہر سے)مسلم لیگ( ن) دبئی کے سینئر نائب صدرغلام محی الدین نے کہا ہے کہ  رمضان مسلمانوں کے لئے روحانی عکاسی، نماز، اور ضبط نفس پر توجہ مرکوز کرنے کا مہینہ ہے، اس مہینے کے دوران روزہ رکھنا لوگوں کو اپنے دل و دماغ کو صاف کرنے، استغفار کرنے اور اللہ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کی ترغیب دیتا ہے، روحانی ماحول لوگوں کو اپنے عقیدے کے ساتھ اپنے تعلق کو گہرا کرنے اور اللہ سے اپنی عقیدت کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر مسلم لیگ( ن) دبئی کے سینئر نائب صدرغلام محی الدین نے اپنی طرف سے دی گئی ایک روزہ افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا- افطار تقریب میں پی ایم ایل این امارات کے صدر محمد غوث قادری، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد شہزاد بٹ، وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر، منارٹی ونگ کے صدر جان قادر، سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین، چودھری عبدالغفار، راجہ ابوبکر، ملک عظیم، وقاص گھمن اور دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی-

اس موقع پر تجویز پیش کی گئی کہ مستحق لوگوں کی امداد کے لئے (ن) لیگ امارات متفقہ رائے سے کوئی عملی قدم اٹھائے-  شرکائے تقریب نے پارٹی کی بہتری اور ترویج و اشاعت کے لئے گفتگو کی- مہمانوں کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی گئی جبکہ میزبان غلام محی الدین نے افطار ڈنر میں آنے والے تمام مہمانوں کی شکریہ ادا کیا اور پاکستان، متحدہ عرب امارات اور اتحاد بین المسلمین کے لئے دعا کی-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading