ریاض (وقار نسیم وامق) مسلم لیگ ن سعودی عرب کا اجلاس ہوا جس میں لیگی عہدیداروں اور ممبران نے پاکستان میں عوامی مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی دارالحکومت میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی جانب سے منعقدہ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر نے کی اس موقعہ پر لیگی عہدیداروں نے اظہار خیال کرتے ہوئے سینٹ الیکشن میں حکومتی پینل کے پرویز رشید، محسن نقوی اور ناصر بٹ سمیت دیگر کو بلامقابلہ سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نئی حکومت بہتر حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور جس طرح سے پاکستان پر بوجھ بننے والے اداروں کی نج کاری کا عمل شروع کیا گیا ہے اوورسیز پاکستانی اسے سراہتے ہیں اور وفاق میں وزیراعظم شہبازشریف اور پنجاب میں مریم نواز بطور وزیراعلیٰ لوگوں کو ریلیف دینے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور ہم میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہوکر متحرک کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اجلاس سے سنئیر نائب صدر محمودالحق ڈوگر، عدنان بٹ، ڈاکٹر کنول، جی ایم اعوان، مرزا منیر بیگ اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔