Headlines

اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے: معروف صنعتکار میاں ساجد

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں دعوت افطار کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی اور سفارتی افسران نے یوم پاکستان 23 مارچ منایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ملکر کردار ادا کریں گے۔

دارالحکومت ریاض میں معروف پاکستانی صنعتکار میاں ساجد اور میاں ماجد کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ سفارت خانہ پاکستان کے افسران بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر کمیونٹی اراکین نے 23 مارچ یوم پاکستان کا کیک کاٹا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو دنیا میں پروقار مقام دلانے اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے اور معاشی چیلنجز سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

اس موقع  پر پاکستانی صعنت کار میاں ساجد اور سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر توصیف خاور کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام باصلاحیت قوم ہے جو تمام چیلنجز سے نبرد آزما ہونا جانتی ہے اور ہم اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور ہم سعودی قیادت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمیشہ ہماری قومی خوشیوں میں ساتھ نبھاتے ہیں۔

Leave a Reply