جدہ (محمد اکرم اسد) صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے کہا کہ مسلمانان ہند نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ ریاست کی قراداد23 مارچ کو پیش کی اور قائد کی جدوجہد کے نتیجے میں کرہ ارض پر پاکستان وجود میں آیا ، آج کشمیری مسلمانوں پر ظلم کرتے ہوئے بھارت عالمی اداروں کی قرادادوں کو نظرانداز کررہا ہے، وہ یہاں چیئرمین جموں و کشمیر اوؤرسیز کمیونٹی سعودی عرب سردار وقاص عنائت کی جانب سے یومِ پاکستان کی مناسبت سے اپنے اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ کے اعزاز میں منعقدہ افطار عشایہ سے خطاب کر رہے تھے۔
تقریب سے سابق صدر آزاد کشمیر کے مشیر سردار عنائت اللہ عارف،علامہ سعید الرشید عباسی، پی پی پی کے تصور چوہدری، قومی یکجہتی فورم کے ریاض بخاری، اور وقاص عنائت نے خطاب کیا۔ افطار عشایہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں صحافیوں کی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سربراہ افضل بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک سے باہر برسرررزگار پاکستانی پاکستان میں رہنے والے پاکستانیوں سے زیادہ محب وطن پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہ کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو حکومت پاکستان کی توجہ کی سخت ضرورت ہے یہ ذرمبادلہ کما کر دینے والے ہیں انکے مسائل حل کرنا حکومت کا فرض ہے۔
افضل بٹ نے کہا کہ بیرون ملک ہماری پہچان علاقائی نہیں بلکہ صرف پاکستانی کی ہے اسلئے آپکا ہر قدم،ہر قابل ستائش اقدام صرف اور صرف پاکستان کی نیک نامی کا باعث ہے پاکستان کو اسوقت بیرون ملک نیک نامی کی اشد ضرورت ہے ، اسوقت دشمن ہمیں بیرون ملک بدنام کرنے اور اسے ناکام ریاست ثابت کرنا چاہتا ہے مگر انشااللہ بیرون ملک پاکستانی اور پاکستان کی مثبت قیادت اسکے ہھتکنڈوں کا ناکام بنائیں گے۔ تقریب کے آخر میں آزاد کشمیر پی پی پی کے صدر چوہدری یاسین، پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ نے صحافیوں اور دیگر کے ساتھ ملکر دل دل پاکستان جان جان پاکستان کا ترانہ گاتے ہوئے یوم پاکستان کا کیک کاٹا ۔