دبئی (طاہر منیر طاہر) ماہ صیام کا آغاز ہوتے ہی امارات کے مختلف شہروں میں اجتماعی افطار و سحور کا سسلہ شروع ہو گیا- یہاں مقیم پاکستانیوں نے ہوٹلوں اور ریستورانوں میں انفرادی اور اجتماعی طور پر افطار و سحور کا اہتمام کیا-
اسی سلسلہ میں انسپائر لگژری ٹیکنیکل سروسز ہوم کیز ریئل اسٹیٹ انسپائر لگژری پراپرٹیز مینجمنٹ کے سی ای او ابوبکر امتیاز اورانسپائر لگژری پراپرٹیز مینجمنٹ، انسپائر لگژری ٹیکنیکل سروسزکے منیجنگ ڈائریکٹررانا عبدالرؤف نے اپنی کمپنی کے ملازمین اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کے اعزاز میں دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں عظیم ہاشمی، عمیر ملک، عبدالستار، عدیل خان، اویس ظفر، آپریشنز منیجر جولم جاواس، ذیشان ظہور مدثر، مبشر حسین مینیجر آف لاجسٹک، حسین اصغر مدثر، محمد عمر بلال، عمران علی جان، سردار نقاش ریاض اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی- اس موقع پر رانا عبدالرؤف اورابوبکر امتیازنے کہا کہ ماہ رمضان مسلمانوں کےلئے نماز، قرآن کی تلاوت اور روحانی غور و فکر کے ذریعے اللہ کے ساتھ اپنے تعلق کو گہرا کرنے، خود تشخیص، توبہ، اور ماضی کی غلطیوں کی معافی مانگنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ان کاکہنا تھاکہ رمضان کے دوران روزہ ضبط نفس کا درس دیتا ہے کیونکہ مسلمان صبح سے غروب آفتاب تک کھانے پینے اور دیگر جسمانی ضروریات سے پرہیز کرتے ہیں۔ یہ نظم روزے سے آگے زندگی کے دیگر پہلوؤں تک پھیلا ہوا ہے، جیسے کہ اپنے غصے پر قابو رکھنا، منفی رویے سے بچنا، اور اچھے اعمال کو برقرار رکھنا۔ رانا عبدالرؤف اورابوبکر امتیاز نے کہا کہ ہمیں اس با برکت مہینہ کے تمام فیوض و برکات سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے-