نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست فلوریڈا میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹس نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی سے متعلق قانون پر دستخط کر دیئے، پابندی کا اطلاق یکم جنوری 2025ء سے ہو گا۔
پابندی کے تحت 14 سال سے چھوٹی عمر کے بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہو گی، دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 14 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنا ہو گا۔
پابندی کی وجہ بچوں میں ڈپریشن اور خودکشی کے رجحان میں اضافہ بتایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا کمپنیوں نے امریکی ریاستوں کے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔