رمضان میں یوم پاکستان اور یوم آزادی ایک ساتھ منایا جائے: ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں مقیم   پاکستانی ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری گزشتہ 20 سال سے یوم قیام پاکستان ہر سال رمضان مبارک کی 27 ویں شب قومی سطح پر منانے کی تحریک چلا رہے ہیں، ان کا  کہنا ہے کہ  ہر سال 23  مارچ کو یوم پاکستان منایا  جاتا  ہے اور ہر سال 14   اگست کو یوم آزادی بھی منایا جاتا ہے لہذا اس سال ماہ رمضان میں یوم پاکستان  اور یوم آزادی ایک ساتھ منایا جائے- 23 مارچ 2024 کو یوم پاکستان رمضان مبارک کی برکتوں کے ساتھ منائیں اور 27 رمضان مبارک کو یوم آزادی  تمام ترخلوص کے ساتھ منایا جائےکیونکہ پاکستان 27 رمضان مبارک کو قائم  ہوا  تھا۔ ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان اور یوم آزادی ماہ رمضان میں منانے سے پاکستان مشکلات کے بھنور سے نکل سکتا ہے اور پاکستان پر رحمتوں کی بارش ہو سکتی ہے-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading