Headlines

 ایلون مسک نے ’قاتل روبوٹ ‘ بنانے کا دعویٰ کر دیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایلون مسک نے اپنی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا کے تیار کردہ روبوٹ ’آپٹیمس ‘ کو متنازعہ نیورالنک چِپ کے ساتھ منسلک کرکے ’قاتل روبوٹ‘ (Killer bot)بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایلون مسک کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپٹیمس کو جب نیورا لنک کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تو یہ انسانوں نے کئی گنا زیادہ ذہین روبوٹ بن جائے گا۔ 
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی رواں دہائی میں ہی آپٹیمس کو نیورا لنک چِپ کے ساتھ منسلک کرنے کا پراجیکٹ مکمل کر لے گی۔ 
واضح رہے کہ آپٹیمس ایک انسانی شکل کا روبوٹ ہے جبکہ نیورا لنک ایک ایسی چِپ ہے جسے انسانی دماغ میں بھی نصب کیا جا سکتا ہے اور اس کے ذریعے انسان محض سوچ کے ذریعے ہی کمپیوٹر مائوس کو کنٹرول کرنے سمیت کئی امور سرانجام دے سکتا ہے۔

Leave a Reply