پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس نے گوگل پر 25 کروڑ یورو یعنی 75 ارب روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوگل پر یہ جرمانہ یورپی یونین اعلیکم کل پراپرٹی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے۔یورپی ادارے نے گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ بارڈ کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا۔بیان کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹ کو خبر رساں اداروں اور میڈیا اداروں کو آگاہ کیے بغیر ان کے مواد سے تربیت دی جارہی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے مختلف اقدامات تجویز کیے گئے تھے مگر ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔