نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)میٹاپلیٹ فارمز نے فیس بک اور انسٹاگرام پر بلیو ٹک کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 9.99 یورو سے 5.99 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے۔
میٹا کے سینئر ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک اکاؤنٹ کےلیے بلیو ٹک کی ماہانہ فیس کو 9.99 سے 5.99 اور کسی بھی اضافی اکاؤنٹس کےلیے 4 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے۔
میٹا کے وکیل ٹم لیمب نے یوروپین کمیشن کو سماعت کے دوران بتایا کہ کمپنی چاہتی ہے کہ اس عمل کو کچھ وقت بعد تیزی سے مکمل کیا جائے، کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ بالکل مستحکم رہے اور کسی وجہ سے اس میں فرق نہ پڑے۔
انہوں نے مزید کہا اسی لیے ہم نے ایک سنگل اکاؤنٹ کی فیس کو 9.99 سے کم کرکے 5.99 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ کسی بھی اضافی اکاؤنٹ کی فیس 4 یورو مقرر کی ہے۔