پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی جانب سے  200 سے زائد مستحق  خاندانوں میں رمضان راشن  پیکجز تقسیم کئے گئے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحقین میں مفت راشن تقسیم کیا گیا, اپنی رجسٹریشن کروانے والے مستحق افراد میں 200 سے زائد خاندانوں میں رمضان پیکجز تقسیم کئے گئے-

 شارجہ سوشل سنٹر کے صدر چوہدری خالد حسین نے مستحق افراد میں رمضان پیکجز تقسیم کئے اور کہا کہ ہمارے سنٹر میں 200 سے زائد خاندانوں نے رجسٹریشن کرائی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ تمام مستحق افراد کو رمضان پیکج دیا جائے۔ رمضان پیکج کی تقسیم ماہ مقدس کے دوران جاری رہے گی اور دیگر درخواستوں پر غور کرنے اور رجسٹر کرنے کے بعد شارجہ سینٹر کی جانب سے رمضان پیکج دیا جائے گا – چوہدری خالد حسین نے کہا کہ رمضان پیکج کی تقسیم اللہ کی رضا کے لئے ہے  اور شارجہ اور عجمان میں مقیم مستحق افراد کو ضروری اشیاء کے تھیلے دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ وہ رمضان کا مہینہ آسانی سے گزار سکیں-

انہوں نے کہا کہ اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شامل کریں اور مستحق افراد کی مدد سے خدا کی قربت حاصل کی جا سکے۔ رمضان پیکج میں ضروری اشیاء شامل ہیں جو مستحق افراد کو دی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading