Headlines

بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں دبئی میں ڈنر 35 ممالک میں تنظیم سازی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افئیرز کے نائب صدر اور چیف کوارڈنیٹر بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں دبئی کے فائیو سٹار ہوٹل میں ڈنر تقریب کا اہتمام کیا گیا  جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے ممبران، سوشل میڈیا ونگ، تجارتی ونگ، یوتھ ونگ، یونٹس کے صدور، خواتین ونگ، تجارتی ونگ، منیارٹی ونگ، جنرل سیکرٹریز اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی-

 مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک کا پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کے صدر محمد غوث قادری، چیئرمین مصطفے مغل اور راجہ ثاقب محمود نے پھولوں سے شاندار استقبال کیا ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ملک دوست محمد اعوان نے کیا۔ موقع پر محمد غوث قادری، مصطفے مغل، فرزانہ کوثر، عبد المجید مغل اورعامر سہیل گھمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جو کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی وزیرا علیٰ پنجاب اور میاں محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہو نے پر مبارکباد پیش کی اور بیرسٹر امجد ملک کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی 35 ملکوں میں تنظیم سازی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا- بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ تمام سفارتخانوں میں سے بیرون ملک نمائندگی کیلئے ڈیسک دیئے جائیں ۔ غلام محی الدین نے بیرسٹر امجد ملک سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کےلئے یہاں اعلی تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے-

 تقریب میں محمد شہزاد بٹ، چوہدری عامر بشیر، حاجی محمد نواز، شوکت بٹ، غلام محی الدین، عرفان باجوہ، ڈاکٹر فوزیہ، رانا معظم ، عرفان اقبال طور، چوہدری عبد الغفار، عامر منہاس، چوہدری شہبازغفار، راشد الطاف، اعظم گل، عدنان طور، خرم رشید، جمیل بنگیال، چوہدری عبد الرزاق، شہزاد ڈوگر، محمد نعیم، عامر بھٹی، سلمان خان، راجہ جہانزیب اور راجہ ابو بکر کے علاوہ دیگرلوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی-

Leave a Reply