دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ دنوں DHA بہاولپور کی ایک ٹیم نے دبئی کا دورہ کیا اور یہا ں رئیل اسٹیٹ سے متعلقہ نمائندوں، بروکرز اور ڈویلپرز کو DHA بھاولپورکے مختلف پروجیکٹس کے بارے بتایا گیا- بریفنگ میں عاطف اقبال، یحییٰ یونس، محمد شعیب، سلیم اختر، محمد دلاور، مصطفیٰ، رفعت سرور، محمد ایاز، محمد طفیل، ایاز، خلیل احمد، آصف عبدالکریم، علی زئی، ملک وقاص اور کرنل شہزاد کے علاوہ متعدد لوگوں نے شرکت کی-
بریفنگ میں بتایا گیا کہ DHA بہاولپور کا پروجیکٹ اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک بہترین پروجیکٹ ہے جس میں بین الاقوامی معیار کی رہائشیں اور کاروبار کے مواقع ہیں- یہاں کی جانے والی ہر طرح کی سرمایا کاری با لکل محفوظ اور نفع بخش ہے- اوورسیز پاکستانی DHA بہاولپورمیں رہائش کے لئے جگہ لے سکتے ہیں اور کاروبار کے لئے بزنس ایریا میں دکان بھی لے سکتے ہیں- اس جدید طرز کے رہائشی منصوبہ میں بین الاقوامی معیارکو مد نظر رکھا گیا ہے- متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لئے دبئی میں آفس بھی قائم کر دیا گیا ہے تا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پراپرٹی کے حصول میں مشکل پیش نہ آئے-