Headlines

   پاکستانی بزنس کمیونٹی کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کے لیے دبئی میں بریفنگ تقریب

دبئی (طاہر منیر طاہر)   پاکستانی بزنس کمیونٹی کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کے لیے ایس ایس مارکیٹنگ نے دبئی میں ایک پروجیکٹ بریفنگ تقریب منعقد کی جس میں   3 سال کی آسان قسطوں پر  تعارف کرایا گیا۔ ان منصوبوں میں ڈی ایچ اے ملتان، المدیو کمپلیکس، ڈی گرین ہومز، بولیوارڈ ہائٹس اور ٹیکنو ہومز  جیسے بڑے پروجیکٹس شامل ہیں۔ ایونٹ کے مہمان خصوصی شجاع اللہ خان، چیف آپریٹنگ آفیسراتحاد ٹاؤن تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایس مارکیٹنگ کی جانب سے پیش کردہ منصوبے پاکستانی کمیونٹی کے لئے بہترین سرمایہ کاری کے مواقع ہیں شرکاء نے ایس ایس مارکیٹنگ کی جانب سے محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے سرمایہ کاری کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کے اقدام کی تعریف کی۔  ایس ایس مارکیٹنگ کے CEO  خرم عثمانی نے اس ایونٹ کی کامیابی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو دبئی میں بہترین مارکیٹنگ اور ایونٹ مینجمنٹ کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایس ایس مارکیٹنگ نے دبئی میں اپنے نئے آفس کا افتتاح بھی کر دیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو اپنے ساتھ جڑنے اور ان کے منصوبوں کو سپورٹ کرنے کی دعوت دی  یہ منصوبے ان لوگوں کے لیے بہترین ہیں جو ایک روشن مستقبل بنانا چاہتے ہیں۔ ایس ایس مارکیٹنگ کو شرکاء سے مثبت ردعمل ملا، جنہیں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے لیے قابلِ رسائی اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کمپنی کی وابستگی کو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا گیا اور سراہا گیا۔

 اس موقع پر کمپنی کے شریک بانی سید فرحان علی بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں ہمارے نئے دفتر کے قیام سے مقامی کلائنٹس کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے، ایس ایس مارکیٹنگ کے منیجنگ ڈائریکٹرمحمد ساجد بھٹی نے کہا کہ ہم دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی خدمت کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور ان کی سرمایہ کاری سے پاکستان پر ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے اور پاکستانیوں کا پیسہ پاکستان میں انویسٹ ہونے سے یہاں پر مزید بہتری آئے گی۔ ایس ایس مارکیٹنگ کا نیا آفس اب دبئی کے کلائنٹس کے لئے مکمل طور پر فعال ہے۔ اس آفس میں پاکستانی کمیونٹی کو ان کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی معلومات اور رہنمائی فراہم کی جاتی رہے گی۔ چوہدری جاوید اقبال، اس موقع پرحافظ محمد آصف۔ جواد دلا ور۔ عزیز اللہ۔ سجاد عباسی۔ حاجی خان زمان۔ شکیل احمد۔ ذوالفقارمغل۔ بابر عزیز بھٹی۔ عمر بلوچ۔ عرفان قمر۔ حافظ مبشر الرحمن۔ مدثر رحمان۔ محمد دانش۔ شاد احمد، محسن جاوید،زاہد اقبال، فخر علی اور دیگر نے شرکت کی۔

Leave a Reply