جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزیر اعظم و ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030ء کے تحت سعودی عرب میں ملازمت پیشہ افراد اور انکے اہل خانہ اس بات پر نہائت خوش ہیں اور حکومت سعودی عرب کے شکر گزار ہیں کہ انہیں اپنی ثقافت کو دنیا میں روشناس کرانے کے بھر پور مواقع دئیے گئے ، اس وژن کے تحت مکہ المکرمہ کے نور ہسپتال میں ایک ثقافتی شام کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی عرب، مصر، انڈونیشیاء، بنگلہ دیش، ملائشیاء اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے سٹاف نے اپنے اپنے ملک کی ثقافت کو روشناس کرانے کیلئے خوبصورت سٹالز کا اہتمام کیا جس میں ان ملکوں کے روائیتی کھانے، ملبوسات، دستکاری، وغیرہ سٹالز پر رکھی گئیں۔
ناظرین کے مطابق سب سے خوبصورت سٹال پاکستان کا تھا، جسکا انتظامات انتھک محنت سے محترمہ عفت رانی، آسیہ پروین، کنیز فاطمہ نے کیے۔ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے پاکستانی سٹاف نے سٹالز پر آنے والے دیگر قومیتوں کے افراد کو پاکستانی ثقافت سے آگہی دی،سٹالز کا دورہ کرنے والی ہسپتال انتظامیہ نے بھی پاکستانی ثقافت اور سٹالز کی تعریف کی اور اعلان کیا کہ سعودی عرب کا ثقافتی دن ہر سال بہتر سے بہتر سے انداز میں منایا جائے گا۔ سٹالز پر کھڑی خواتین اپنے اپنے ممالک کے قومی لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں۔