Headlines

پنجاب میوزک گروپ کے زیر اہتمام شارجہ میں محفل قوالی و موسیقی کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پنجاب میوزک گروپ (پی ایم جی) متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام ایک پر تکلف  محفل قوالی و موسیقی گزشتہ رات شارجہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی  جس میں ممتاز مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی اور مسٹر  اسلم  نے شرکت کی۔

 تقریب میں محترمہ ام حماد ( المعروف کومل عربی) نے بطور  گیسٹ آف آنر شرکت کی،  قوالی کی شان دانش عرفان اور واجد عرفان نے محفل پر وجد طاری کر دیا،   دیگر فنکاروں میں خوشبخت خرم، چھوٹے استاد فرخ علی مون اور دانش آصف نمایاں رہے۔ فنکاروں کے اس جھرمٹ میں حسین وارثی گلو، محمد استاد سلیمان کھوکھر، میاں لیاقت، فرید خرم، جاوید اختر، یسین خان اور زیبا خان بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر آرگن پلیئر جہانگیر اور سہراب علی خان نے بھی اپنے فن کا خوب لوہا منوایا اور حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔

نزاکت علی خان نے اپنی  پروفیشنل مصروفیات کےباوجود تقریب میں شرکت کی- اس ایونٹ کی کامیابی کا سہرا میڈم شہناز خانم ، مسٹر احمد اور شوکت جمال کے سر جاتا ہے- تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع کے ساتھ  نزاکت علی خان نے فردا فردا تمام منتظمین و حاضرین کا  شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسی محافل کو مستقل بنیادوں پہ ترتیب کرنے کا اعداہ کیا۔

Leave a Reply