ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم نامور پاکستانی تاجر اور تنظیم آرائیں انٹرنیشنل ریاض ریجن کے صدر میاں ساجد آرائیں کی جانب سے تنظیم کے مرکزی صدر برائے سعودی عرب چوہدری بشیر احمد آرائیں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں ریاض میں مقیم آرائیں برادری کے سرکردہ افراد نے خصوصی شرکت کی۔
عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان میاں ساجد آرائیں نے شرکائے تقریب کا استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور برادی کے درمیان باہمی یگانگت پر زور دیا۔ انہوں نے برادی کے لئے تنظیم کے مرکزی صدر برائے سعودی عرب چوہدری بشیر احمد آرائیں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم آرائیں برادری کے درمیان چوہدری بشیر احمد آرائیں ایک مستحکم رابطہ ہیں جو کہ برادری کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی سماجی خدمات کے لئے بھی ہر دم پیش پیش رہتے ہیں۔
اس موقع پر چوہدری بشیر احمد آرائیں نے میزبان میاں ساجد اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت میرا نصب العین ھے اور میری خدمات سعودی عرب میں مقیم آرائیں برادری اور تمام پاکستانی کمیونٹی کے لئے حاضر ہیں، آج کے موجودہ حالات کے پیش نظر وطن عزیز پاکستان کو ہماری پہلے سے زیادہ ضرورت ھے ۔
شرکائے تقریب میں تنظیم کے مرکزی جنرل سیکرٹری برائے سعودی عرب وقار نسیم وامق،چیف آرگنائزر ریاض ریجن چوہدری مشتاق عزیز، حکیم مولوی عبدالغفور آرائیں، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر ریاض آرائیں، طارق چوہدری، منیر احمد شاد، چوہدری منیر آرائیں، میاں عمران، چوہدری عابد حسین اور رانا محمد اشرف نمایاں تھے۔