10روز گزرگئےسوشل میڈیا ایپ ’’ایکس‘‘ مکمل بحال نہ ہوسکی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں سوشل میڈیا ایپ "ایکس” سابقہ ٹویٹر گزشتہ 10روز سے جزوی طور پر بند ہے۔

غیر اعلانیہ بندش سے سوشل میڈیا ایپ ’’ایکس‘‘ کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی سروسز 16 فروری کو جزوی طور پرمعطل کی گئی تھیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کی جانب سے جزوی بندش کی وجوہات تاحال نہیں بتائی گئیں،عدالت کے احکامات کے باوجود سوشل میڈیا پلیٹ فارم بحال نہیں کیا گیا۔

ترجمان پی ٹی اے کاکہنا ہے کہ ایکس کی بندش سے متعلق وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جائے۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading