سعودی میڈیا فورم کے زیراہتمام کانفرنسصحافی طلعت حسین اور غریدہ فاروقی کی شرکت

ریاض (وقار نسیم وامق)  سعودی میڈیا فورم کی جانب سے دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،پاکستان سے غریدہ فاروقی اور طلعت حسین نے شرکت کی، کانفرنس میں موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت اور مستقبل میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے شرکاء نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

دارالحکومت ریاض میں سعودی میڈیا فورم کے تیسرے ایڈیشن کی دو روزہ کانفرنس سے سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی کے صدر فہد الحارثی نے موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں میڈیا کا کردار خاص اہمیت اختیار کر چکا ہے جس کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی ضرورت ہے۔

سعودی منسٹر آف میڈیا سلمان الدوسیری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میڈیا کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسکے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور مملکت بھر میں میڈیا زون کا قیام عمل میں لا رہا ہے، بین الاقوامی سطح پر میڈیا نے ہر طرح کے حالات کو بخوبی لوگوں تک پہنچایا ہے، میڈیا کی بدولت دنیا بھر کے امن کو فروغ دینے سمیت دو طرفہ تعلقات اور معاشی ترقی کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البداوی کا کہنا تھا کہ مڈل ایسٹ میں میڈیا کا کردار اہمیت اختیار کر چکا ہے جس سے خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں اور باقی دنیا کے ساتھ بھی خلیجی ممالک کے پائیدار تعلقات استوار ہو رہے ہیں اور میڈیا کی بدولت دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے۔

پاکستان کے نامور اینکر سید طلعت حسین اور غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ سعودی میڈیا فورم کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے میڈیا کی اہمیت اور اسکے کردار سمیت مستقبل کے میڈیا کے حوالے سے گفتگو کی جا رہی ہے اور ہم سعودی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے سعودی میڈیا فورم کے ذریعے دنیا بھر کے صحافیوں کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ ملکر صحافتی امور پر گفتگو کر سکیں۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading