رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستانی فوڈ گروپ آئٹمز کی برآمدات 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی: زبیر موتی والا

دبئی (طاہر منیر طاہر) چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان    محمد زبیر موتی والا  نے دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جاری گلف فوڈ نمائش میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا اور کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستانی فوڈ گروپ آئٹمز کی برآمدات 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی-

اس موقع پر ان کاکہناتھاکہ ہم نے خاص طور پر اپنی خوراک اور خوراک سے متعلقہ اشیاء کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی ہے جو کہ ہماری مصنوعات میں خاطر خواہ اضافے کی صورت میں منافع دے رہی ہے،اندازہ  ہے کہ ہماری غذائی اشیاء کی برآمدات اس مالی سال کے اختتام تک 7 بلین ڈالر کو عبور کر جائیں گی، جو اس شعبے میں تقریباً 4 بلین ڈالرسالانہ برآمدات کے بالکل برعکس ہے-

انہوں نے  کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ معاشی خوشحالی کے حصول کا راستہ ہے اور  ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اس قومی مقصد میں خاطر خواہ کردار ادا کر رہا ہے،پاکستانی چاول کی برآمدات پہلے کے تقریباً 1.5 بلین ڈالر کے مقابلے میں 3 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی،ٹی ڈی اے پی کے تعاون سے برآمد کنندگان گزشتہ چند سالوں سے گلف فوڈ میں حصہ لے رہے ہیں اور یہ خوش آئند ہے،میگا فوڈ نمائش میں پاکستانی برآمد کنندگان کی شرکت زبردست ہے۔
اپنے دورے کے دوران موتی والا نے سعودی فوڈ کے چیف آرگنائزر اور دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے کمرشل ڈائریکٹر ایونٹس مینجمنٹ  جعفر شبر سے ملاقات کی جنہوں نے آئندہ تازہ پھلوں اور سبزیوں کی نمائش میں پاکستانی مصنوعات کی شرکت کے لیے گہری دلچسپی ظاہر کی۔
یادرہے کہ  گلف فوڈ فیسٹیول میں کل 100 پاکستانی نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 45 کو ٹی ڈی اے پی نے سپانسر کیا ہے جبکہ دیگر سیلف اسپانسر شپ کی بنیاد پر شرکت کر رہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو کے ہمراہ کمرشل قونصلر، ڈائریکٹر جنرل TDAP اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارتی مشن کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading