اب کوئی بھی شخص ایک اچھی ویب سائٹ گھر بیٹھے بنا سکتا ہے طریقہ جانئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فی زمانہ ویب سائٹ ہر کاروبار کی ضرورت ہے اور لوگ مہنگے داموں ویب سائٹس بنواتے ہیں حالانکہ ٹیکنالوجی کی ترقی کی بدولت کوئی بھی شخص ایک اچھی ویب سائٹ گھر بیٹھے بنا سکتا ہے۔ ’سٹارٹ اپ پاکستان‘ کے مطابق ویب سائٹ بنانے کے لیے سب سے پہلے آپ کو ڈومین نیم اور ویب ہوسٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔
ڈومین نیم آپ کے کاروبار کے نام کی مناسب سے ہوتا ہے، جسے براﺅزکرکے صارفین آپ کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ اسی طرح ہوسٹنگ ایسی آن لائن سٹوریج ہے جہاں آپ کا ویب ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے۔ اس وقت متعدد کمپنیاں ڈومین نیم اور ویب ہوسٹنگ کی سروسز مہیا کر رہی ہیں، جن سے چند ہزار روپے میں یہ دونوں چیزیں باآسانی خریدی جا سکتی ہیں۔
ڈومین نیم اور ہوسٹنگ خریدنے کے بعد ویب سائٹ کی تیاری کا مرحلہ آتا ہے۔ اس کے لیے کئی پلیٹ فارمز ہیں، مثال کے طور پر ورڈ پریس، سکوئیرسپیس اور وِکس (Wix)وغیرہ۔ ان میں سے کسی ایک پلیٹ فارم کا انتخاب کیجیے اور اس کی درجنوں ٹیمپلیٹس (Templates)آپ کو بنی بنائی مل جائیں گی۔ ٹیمپلیٹ کی مثال تیارہ شدہ ویب سائٹ کی ہے جسے آپ اپنی ضرورت کے لحاظ سے موڈیفائی کر سکتے ہیں۔
کسی بھی ویب بلڈنگ پلیٹ فارم کا انتخاب کرکے اسے اپنے ڈومین نیم اور ویب ہوسٹنگ کے ساتھ لنک کیجیے اور اپنی پسند کی ٹیمپلیٹ انسٹال کرکے اس میں اپنے کاروبار کی ضرورت کے لحاظ سے تبدیلیاں کیجیے ۔ اس طرح آپ کی ویب سائٹ مکمل تیار ہو جائے گی۔ ویب سائٹ بنانے کے بعد اسے مختلف سرچ انجنز (گوگل، یاہو وغیرہ) کے لیے آپٹمائز کیجیے تاکہ جو لوگ بھی سرچ انجنز پر مواد تلاش کریں اگر وہ آپ کی ویب سائٹ پر موجود ہے تو سرچ انجن نتائج میں آپ کی ویب سائٹ بھی شامل کرے اور صارفین سرچ انجنز کے ذریعے آپ کی ویب سائٹ وزٹ کر سکیں۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading