Headlines

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں قاسم علی شاہ کے ساتھ نشست کا اہتمام

دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ دنوں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں  قاسم علی شاہ کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے متعدد لوگوں نے شرکت کی- تقریب ہذا کے میزبان سید حسن تھے- مشہود علی ڈھلوں اور  شفیق الرحمان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا- تقریب کے مہمان خصوصی خالد حسین چوہدری، صدر پاکستان سوشل سینٹرشارجہ جبکہ مہمان مقرر جمال سعید تھے- یہ ایونٹ  شفیق الرحمان، محمد شکیل خان، مبین زمان، سید حسن اور مشہود علی ڈھلوں نے مل جل کر آرگنا ئز کیا- قاسم علی شاہ نےجدید زندگی کے چیلنجز میں تندرستی کی اہمیت پرسیر حاصل لیکچر دیا اور بعد میں لوگوں کے سوالات کے جوابات دئیے- پاکستان روڈ رنر کے صدر جمال سعید نے PRR کے مشن اور اس کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا- اس موقع پر ریفرل ڈرا بھی ہوا اور مسز سید حسن نے سوالوں کے جواب دینے والے شرکاء میں تحائف تقسیم کیے- اسی تقریب میں سید حسن کی کتاب "میرے الفاظ میری تقدیر” کی افتتاحی تقریب بھی ہوئی- تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی خالد حسین چوہدری نے کلیدی اسپیکر قاسم علی شاہ کو شیلڈ سے نوازا۔ قاسم علی شاہ نے اسپانسرز اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں بھی شیلڈز تقسیم کیں۔ اختتامی کلمات صدر پاکستان سوشل سینٹرشارجہ خالد حسین چوہدری نے ادا کیے-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading