مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی )کشمیرکمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری اور دیگر اراکین بشمول سردار محمد اقبال یوسف ، عامر غنی میر ، نصراقبال سردار خان ، ڈاکٹر عارف خورشید ، جان گلزار ، شریف زماں اور فضل الرحمن میمن سمیت جموں کشمیر کمیونیٹی او ورسیز کے صدر سرداروقاص عنایت اللہ نے کہا ہے کہ
5 فروری کو لوگ اپنے وطن کو بھارت سے آزاد کرانے اور مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی جدوجہد میں شہید ہونے والے کشمیری آزادی پسندوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج اور پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ اقوام متحدہ میں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی نمائندگی کی۔
ان کاکہناتھاکہ آرٹیکل 370 کو ختم کر کے بھارت نے ثابت کر دیا ہے کہ اقلیتوں اور مظلوم کشمیریوں کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں، ہر موقع پر اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی نمائندگی کرتے رہے ہیں،کشمیرکمیٹی جدہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر مناتے کی پرزور تائید کرتی ہے۔
یادرہے کہ پاکستان میں تمام مکاتب فکر کے لوگ خواہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت یا نظریے سے تعلق رکھتے ہوں، 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر مناتے ہیں ۔