میٹا کا بچوں کو عریانی سے بچانے کے لیے ٹول متعارف کرانے کا فیصلہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نےبچوں کے نجی پیغامات میں عریاں تصاویر بلاک کرنے کیلئے ٹول متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، نیا فیچر مکمل طور پر صارفین خاص طور پر خواتین اور بچوں کی حفاظت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیاکے مطابق میٹانے کہاہے کہ وہ اس سال کے آخر میں انکرپٹڈ چیٹس سمیت بچوں کوعریاں تصاویر بھیجنے سے روکنے اور ان کی حوصلہ شکنی کے لیے ایک نیاحفاظتی ٹول لانچ کرے گا۔امکان ہے کہ یہ ٹول اختیاری ہو اور بڑوں کے لیے بھی انسٹا گرام اور فیس بک پر دستیاب ہو۔میٹا کے مطابق یہ نیا فیچر مکمل طور پر صارفین، خاص طور پر خواتین اور بچوں کی حفاظت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ٹول کے استعمال سے بچے بطور ڈیفالٹ، اجنبیوں سے انسٹاگرام اور میسنجر پر پیغامات وصول کرنے سے قاصر ہوں گے۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading