پاکستان جرنلسٹس فورم کے ایگزیکٹو ممبر خالد محمود گوندل کے بھتیجے محمد نبیل گوندل کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان جرنلسٹس فورم، متحدہ عرب امارات  کے ایگزیکٹو ممبر خالد محمود گوندل کے جواں سال بھتیجے محمد نبیل گوندل گزشتہ دنوں ٹریفک حادثہ میں انتقال کر گئے- وقوعہ کے مطابق محمد نبیل گوندل موٹر سائیکل پراپنے گھر جا رہے تھے کہ جھیورانوالی (گجرات) کے قریب ان کی بائیک روڈ پر جاتی ہوئی ایک  ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہو گئے- مرحوم محمد نبیل گوندل کی عمرسولہ 16 سال اور وہ نویں کلاس کے طالب علم تھے-   محمد نبیل گوندل کی اچانک حادثاتی وفات  پرامارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں، صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات نے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ہونے والے تعزیتی اجلاس میں شرکت کی-

تعزیت کرنے والوں میں چودھری خالد حسین، محمد غوث قادری، غلام مصطفیٰ مغل، عبدالمجید مغل، چودھری راشد  علی بریار، حاجی محمد نواز، چودھری شاہد بشیر، محمد جمیل بنگیال، غلام صدیق اعوان، ملک شہزاد یونس، سہیل خا ور، یاسرامتیاز اعوان، فراز احمد صدیقی، عمران یوسف زئی، راجہ محمد سرفراز، عارف عامر منہاس، غلام محی الدین، عامر سہیل گھمن، راجہ محمد نصیر، محمد امجد قاسمی، چودھری شہباز غفار، ملک دوست محمد اعوان، مسعود احمد، چودھری صغیر احمد، ایم اے صدفی، ملک خادم شاہین، میاں منیر ہانس، عرفان افسر اعوان، محمد ارشد انجم، حافظ زاہد علی، کاشان تمثیل ہاشمی، رانا ارشد، طارق ندیم، سجاد اکبر خان، فضل ربی، شیر اکبر آفریدی، حاجی رشید اکبر، ملک جاوید، سجاد کھوکھر، جمیل خان، محمد ایوب، انوارالحق، محمد عارف، محمد عمران، رانا معظم، رانا عارف اور دیگر بہت سے لوگ شامل تھے-

اس موقع پر مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی- تعزیت کنند گان  نےبا ری باری خالد محمود گوندل سے اظہار تعزیت کیا- قاری محمد نعیم نے  مرحوم محمد نبیل گوندل کے لئے دعائے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading