جدہ (محمد اکرم اسد) سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری لطیف اکبر کاکہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم دنیا کو نظر نہیں آتے،عورتوں، بچوں کو بھی بے دردی سے ماراجارہا ہے۔
جدہ میں جموں و کشمیر اوورسیزکمیونٹی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشایہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ مقامی قوانین کااحترام کرتے ہوئے کشمیر کاز کے لئے کام کر سکتے ہیں۔ سعودی حکومت نے ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کیا ۔
انہوں نے تقریب کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا،تقریب سے انجینئر عارف مغل، چودھری تصور حسین، چودھری اکرم گجر، جان گلزار، سابق وفاقی وزیر چودھری شہبازحسین اور سردارعنایت اللہ عارف نے بھی خطاب کیا۔