Headlines

سلامتی کونسل کاحوثیوں سے حملے بند کرنے کا مطالبہ،بلنکن کا نتائج کے بارے میں انتباہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کے روز یمن کے حوثیوں سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا اور امریکی قیادت والی ٹاسک فورس کی جو بحری جہازوں کا دفاع کر رہی ہے واضح طور پر توثیق کرتے ہوئے کشیدگی میں اضافے کے خلاف خبردار کیا۔