پاکستان مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر خواجہ عبد الوحید پا ل انتقال کر گئے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر خواجہ عبد الوحید پا ل گزشتہ دن اپنے آبائی شہر سیالکوٹ میں انتقال کر گئے- ان کے انتقال کی خبر امارات کے لیگی حلقوں میں انتہائی دکھ اور غم کے ساتھ سنی گئی- مرحوم ایک  لمبے عرصہ سے دبئی میں مقیم تھے- انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے لئے پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں اور اہم سیاسی عھدوں پر فائز رہے- خواجہ عبد الوحید پا ل مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ اور پکے ساتھی تھے- صدر مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات محمد غوث قادری نے خواجہ عبد الوحید پا ل کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے مخلص ساتھی تھے- ان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے جلد ہی تعزیتی ریفرنس رکھا جائے گا-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading