مجلس پاکستان یوتھ فورم کی جانب سے منعقدہ سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مجلس پاکستان یوتھ فورم کی جانب سے منعقدہ سپورٹس فیسٹیول  کے کرکٹ فائنل میچ میں عثمان گلیکسی الیون نے عربین فالکن کو فائنل ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

دارالحکومت ریاض میں مجلس پاکستان یوتھ فورم کے زیر اہتمام تین ہفتے جاری رہنے والا سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا کرکٹ کا فائنل میچ عثمان گلیکسی الیون اور عربین فالکن کے درمیان کھیلا گیا اور سنسنی خیز مقابلے بعد عثمان گلیکسی نے فائنل میچ اپنے نام کر لیا۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیر اتاشی رانا محمد معصوم سمیت یوتھ فورم کے عہدیداروں نے جیتنے والی ٹیم سمیت رنر اپ اور دیگر ٹیموں کے نمایاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

 اس موقعہ پر مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف، سرپرست یوتھ فورم سید ثاقب زبیر، صدر ابراہیم جٹ، جنرل سیکرٹری ریاض شاکر سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی نوجوان مقیم ہیں جو ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ان کے لئے صحتمند تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading