غزہ کی آبادیوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری، مزید 126 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس:قابض صہیونی فوج کی جانب سے غزہ میں آبادیوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس میں مزید 126 فلسطینی شہید ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں خصوصاً وسطی اور جنوبی حصوں میں اسرائیلی فوج کے حملے مسلسل جاری ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی دہشت گردی کے دوران 126 فلسطینی شہید اور 241 زخمی ہو گئے ہیں۔

دریں اثنا مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی درندگی جاری ہے، جہاں قابض اہل کاروں نے سرعام گولیاں مار کر 4 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا اور زخمی حالت میں زمین پر پڑے نوجوانوں پر اپنی گاڑیاں چڑھا کر قتل کردیا۔ علاوہ ازیں طولکرم میں اسرائیلی ڈرون حملے میں بھی کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک کارروائی میں اسرائیلی ٹینک کو تباہ اور 9 صہیونیوں کو ہلاک کردیا۔








Powered by WPeMatico

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading