مقبوضہ بیت المقدس:غزہ میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 صہیونی فوجی ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ وسطی غزہ میں بیوریج کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس میں 6 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران مارے گئے صہیونی اہل کاروں کی تعداد 10 ہو گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیوریج کے علاقے میں جانے والی فوجی ٹیم میں شامل انجینئرز ایک تکنیکی کام میں مصروف تھے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوگیا۔ جس میں 5 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ دھماکے میں 10 کے قریب اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے، جنہیں قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک فوجی انجینئر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اسی طرح ایک اور واقعے میں غزہ میں ہی 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے جس کے بعد صرف ایک دن میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی۔
Powered by WPeMatico