Headlines

سعودی ویژن 2030 کے تحت غیر سعودیوں کیلئے کاروبار کے وسیع مواقع ہیں: پاکستانی بزنس مین و اسکانکم کے سربراہ چوہدری شفقت کی صحافیوں سے گفتگو

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی ویثرن 2030ء کے تحت سعودی عرب میں غیر سعودیوں کیلئے کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے نہائت منافع بخش سرمایہ کاری سے کاروباری حضرات مستفید ہو سکتے ہیں۔ پاکستان میں موجود سرمایہ کار اور سعودی عرب میں موجود کسی بھی ملک کے وہ کاروباری حضرات جنہوں نے یہاں ساگا سے کاروباری رجسٹریشن لے رکھی ہے  انہیں  اسطرف فوری توجہ کی ضرورت ہے یہ بات پاکستانی بزنس مین و اسکانکم کے سربراہ چوہدری شفقت نے جدہ میں پاکستانی صحافیوں جو  پاکستانی میڈیا میں رضاکارآنہ خبریں ترسیل کرتے ہیں انہیں اپنی جانب سے دئے جانے والے عشائیہ میں کہی۔

 انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی معیشت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں اور  پاک سعودی تعلقاقت کی مزید مضبوطی کیلئے عرصہ دراز سے کام کررہے ہیں ہمیں اپنے ملک کے سرمایہ کاروں کو  دوست ملک میں محفوظ سرمایہ کاری اور 2030ء ویثرن کے تحت بڑے بڑے منافع بخش پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کریں، انہوں نے کہا کہ میں نہایت پرامید ہوں اور خواہش ہے کہ پاکستان میں وزارت تجارت، چیمبرز آف کامرس،پاکستانی سفارت اور قونصل خانے اس سلسلے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والوں کی رہنمائی کریں، سفارت خانے، اور قونصل خانے اس سلسلے میں معروف سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں جاری  اور آنے والے پراجیکٹ کی معلومات فراہم کریں صحافیوں نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان کی بہتری کیلئے میڈیا سے وابسطہ افراد ان سے ہر ممکن تعاون کرینگے، اس سلسلے میں تجویز پیش کی گئی کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں پاکستان سرمایہ کاروں کی فہرست مرتب ہو  اور  سعودی عرب کے مجوزہ پراجیکٹ کی معلومات انہیں فراہم کی جائیں اس سلسلے میں ”بزنس فورم“ پرائیویٹ سرمایہ کار سفارت خانہ اور قونصل خانہ کی مدد سے اس فورم کے ذریعے سرمایہ کاری کے معاملات کی رہنمائی کریں۔ چوہدری شفقت نے اس موقع پر  اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب سے محبت رکھنے والے تمام  صحافی متحد ہو کر یہاں موجود ہیں اور میری دعوت کو قبول کیا .

Leave a Reply