Blog Post

لندن — برطانیہ میں رہنے والے ایسے والدین جو اپنے بچوں سے شفقت اور پیار و محبت بھرا سلوک روا رکھنے میں ناکام پائے گئے انھیں ایک نئے قانون کے تحت 10 برس کی جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نئے مجوزہ قانون کے تحت بچوں کو جسمانی یا جنسی زیادتی کے ساتھ ساتھ جذباتی تکالیف پہنچانے پر بھی والدین کو مجرم قرار دیا جا سکے گا۔ ایسے والدین جو اپنے بچوں کو جذباتی طور پرآسودہ رکھنے میں ناکام ہیں انھیں اب بچوں سے غفلت برتنے کے جرم میں زیادہ سے زیادہ دس برس کی جیل کاٹنی پڑ سکتی ہے۔

Comments are closed.